Daily Taqat

پولیس مقابلہ 3ڈاکومارےگئے، ایک زخمی، 5گرفتاراسلحہ برآمد

شکارپور: شکار پورکے علاقے گڑھی یاسین تھانے کی حدود میں پولیس مقابلے میں 3ڈاکوہلاک، ایک زخمی جبکہ 5کوگرفتارکرلیاگیا ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدہواہے۔ تفصیلات کے مطابق گاﺅں سالارومعرفانی میں مجرموں کی موجودگی کے اطلاع پرپولیس پہنچی تو ڈاکوں نے دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی دوبدو مقابلہ ہوا ایس ایس پی شکارپور مسعود احمد بنگش ضلع کی پولیس نفری لے کے بروقت پہنچ گئے ایک گھنٹے کے مقابلے کے بعد 3 ڈاکو ابراھیم، علی حیدر، قمن ولد بنگل معرفانی مارے گئے جبکہ علی گوھر ولد اول معرفانی زخمی، 5 افراد گرفتار 1 کلاشنکوف 1 سنگل بیرل اور 2 ڈبل بیرل بندوق برآمد۔ایس ایس پی شکارپور مسعود احمد بنگش کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے ڈاکو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے جن کا کرمنل ریکارڈ دوسرے اضلاع سے بھی طلب کر لیا ہے جب کے پکڑے جانے والے افراد کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »