Latest news

پولیس ہر وقت شہریوں کی خدمت کیلئے پرعزم ہے، ڈی پی او ساہیوال

ساہیوال : محکمہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ ہر شہری کی شکایت توجہ و تحمل مزاجی سے سنی جائے تاکہ شہریوںکو احساس تحفظ ملے ۔جان و مال کا تحفظاور عزت عوام کا پولیس پر اولین حق ہے۔لہذا عوام کو عزت و احترام دیںتاکہ پولیس او ر سول سوسائٹی کے مابین بڑھتے ہوئے فاصلوں کو ہمیشہ کیلئے ختم کیا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن (ر)محمد علی ضیاءنے اپنے آفس کے شکایت سنٹر میں دور دراز سے آئے ہوئے شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ شہریوں نے اپنی شکایات کے سلسلے میں درخواستیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن(ر)محمد علی ضیا ءکو پیش کیں جن کے بارے میں انہوں نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔شہریوں کی شکایات سنتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع پولیس ہر وقت شہریوںکی خدمت کیلئے پرعزم ہے اور اس سلسلہ میں شہریوں کو بہتر سے بہتر سروسز فراہم کی جاری ہیں تاکہ شہریوںکوانصاف کی بروقت فراہمی آسان ہو سکے۔

انہوں نے کہا روزمرہ کی بنیاد پر شکایت سیل میں عوام کے مسائل سن کران کاازالہ کیاجارہا ہے۔
کھلی کچہریاں وزیر اعلیٰ پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کے عوام دوست منصوبے کے تحت عمل میں لائی جارہی ہیں جو کہ اوپن ڈور پالیسی کی آئینہ دار ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.