Daily Taqat

ڈی پی او منڈی بہاﺅالدین ناصر سیال کی ہدایت پر پولیس کی کارروائی

منڈی بہاﺅالدین :  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاﺅالدین ناصر سیال کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے اشتہاری ملزمان ، ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف کاروائی کے دوران78ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں 55 مجرمان اشتہاری اور دیگر ملزمان شبیر، شہزاد، یعقوب، قاسم، ابرار، آصف، عامر، اسجد، علی رضا،ارسلان سے پسٹل ، اظہر، کامران سے بندوق، اعظم سے رائفل،منشیات میں شاہد، ذوالفار، مزمل، نذیر وغیرہ سے 21لٹرشراب معہ چالو بھٹی اور اسلم، توصیف، خرم شہزاد، غلام علی وغیرہ سے5کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کئے،ڈی پی او ناصر سیال نے کہا کہ ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ ناجائز اسلحہ و منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جائے، جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کر کے ضلع کا امن برقرار رکھا جائیگا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »