ن لیگ میں پالیسیاں نوازشریف کی ہی رہیں گی، میاں عبدالمنان

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہا ہے مسلم لیگ(ن) میں پالیسیاں نواز شریف کی ہی رہیں گی،چاہے کسی کو اچھا لگے یا برا.مسلم پہلے ن سے جانی جاتی تھی اب بھی وہ ن ہی ہے، ش سے مراد شاباش نواز ہے ۔وہ گذشتہ روز پارلیمنٹ کے باہر ذرائع سے گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ سیاست میں تشدد قابل مذمت اقدام ہے جس کی کسی صورت حمایت نہیں کی جا سکتی پہلے خواجہ آصف میاں نواز شریف اور اب عمران ،کوئی پارٹی تشدد کی حمایت نہیں کرتی نہ کر سکتی ہے.جنہوں نے بھی یہ اقدام کیا ان کو سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کر سکے ۔میاں عبدالمنان نے کہا مسلم لیگ کی پہچان نواز شریف ہے ان کی پہچان کوئی نہیں چھین سکتا ۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.