Daily Taqat

ن لیگ کودھچکا، رکن قومی اسمبلی علی حسن گیلانی کا ن لیگ چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد :  پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی علی حسن گیلانی پارٹی سے ناراض، ن لیگ
چھوڑنے کا اعلان کر دیا.تفصیلات کے مطابق بہاولپور سے منتخب ہونے والے لیگی ایم این اے علی حسن گیلانی پارٹی سے ناراض ہیں۔ انھوں نے پارٹی سے تحفظات کا اظہار کر دیا۔ذرائع کے مطابق علی حسن گیلانی کا پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے آڈیو پیغام بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں انھوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔آڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے ہوش و حواس میں مسلم لیگ ن اور نواز شریف سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کرتےہیں انہیں کچھ روز قبل سرکٹ ہاوس میں ہونے والی میٹنگ میں نہیں بلایا گیا۔ 12 فروری کو اسلام آباد بلائے گئے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔انھوں نے واضح کیا کہ 18 فروری کو اسلام آباد جاوں کا جہاں اہم فیصلے کروں گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »