Latest news

پی آئی اے نے حفاظتی امور میں اہم سند حاصل کر لی

کراچی:  پی آئی اے نے مسلسل آٹھویں مرتبہ ایاٹا سیفٹی آڈٹ کامیابی سے مکمل کر لیا۔ پی آئی اے پاکستان کی واحد ائر لائن ہے جس کے پاس ایاٹا سیفٹی سرٹیفکیٹ موجود ہے۔یہ سیفٹی آڈٹ ایاٹا کی جانب سے کیا جاتا ہے اور پی آئی اے کامیابی سے ایاٹا کے قوانین کی پابندی کرتے ہوئے سند یافتہ ائر لائن ہے۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک نے اس موقع پر اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے حفاظتی امور پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتی اور پی آئی اے کی پہلی ترجیح مسافروں کو محفوظ سفر کی فراہمی ہے انہوں نے کہا کہ ایاٹا سرٹیفکیٹ کا حصول حفاظتی امور کی ترجیح کی ایک مثال ہے۔ ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ ائر لائن کو منافع بخش بنانے کے لئے نیٹ ورک کو وسعت دی جارہی ہے اور مسافروں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ پی آئی اے کے کارکنان کی ادارے کی بہتری کے لئے کی جانے والی کوشش مثالی ہیں ۔تقریب میں کارکنان میں تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

تقریب میں چیف آپریٹنگ آفیسر اعجاز مظہر، چیف ٹیکنکل آفیسر عامر علی، چیف سپلائی چین امان اللہ قریشی، چیف پروجیکٹ آفیسر یونس خان، چیف فنانشل آفیسر خلیل اللہ شیخ، چیف ایکسٹرنل آڈیٹر کیپٹن عدنان حارث ، چیف پائلٹ سیفٹی اینڈ کوالٹی ایشورنس کیپٹن عامر آفتاب، چیف کوآرڈینٹرسیفٹی آڈٹ سیما زمان اور ائر لائن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ سیفٹی آڈٹ انٹرنیشنل سول ایوی آرگنائزیشن کی جانب سے حفاظتی امور کی بنیادی ضرورت کے تحت کیا جاتا ہے اور پی آئی اے یہ سرٹیفکیٹ 2005 سے کامیابی سے حاصل کر رہی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.