Latest news

نواز شریف کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری

لاہور:  احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے چوہدری شوگر ملز میں جسمانی ریمانڈ سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ۔احتساب عدالت نے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ۔نیب نے نواز شریف سے تفتیش کے لیے 15 دن کا ریمانڈ مانگا ۔نواز شریف کا چوہدری شوگر مل کیس میں پہلا جسمانی ریمانڈ مانگا گیا ۔عدالت نواز شریف کو 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیتی ہے ۔

نواز شریف کو 25 اکتوبر کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نیب انوسٹی گیشن آفیسر آئندہ سماعت پر نواز شریف سے ہونے والی تفتیش سے متعلق عدالت کو آگاہ کرے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.