فلپائنی باشندوں کے روزگارکیلئے کویت جانے پرپابندی

منیلا: فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے کویت کو سخت الفاظ میں کہا ہے کہ فلپائنی باشندوں کو ملازمت کے لیے کویت بھیجے جانے پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔  ذرائع کے مطابق صدر ڈوٹیرٹے نے یہ دھمکی کویت میں ملازمت کرنے والی ان فلپائنی خواتین پر مبینہ جنسی زیادتی کے تناظر میں دی ہے جس کے بعد ان خواتین نے خودکشی کر لی تھی۔

ڈوٹیرٹے نے مزید کہا ہے کہ یہ مظالم ناقابل قبول ہیں اور فلپائنی شہریوں کی کویت ملازمت پر اس وقت تک پابندی عائد کی جا سکتی ہے جب تک اس قسم کے تشدد کا خاتمہ نہ کیا جائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.