Daily Taqat

پشاورپولیس نےسابق آرمی آفیسرکےگھرڈکیتی کرنےوالے گروہ کےچارارکان کوگرفتارکرلیا

پشاور: پشاورپولیس نے سابق آرمی آفیسر کے گھرکو لوٹنے والے بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے چار ارکان کو گرفتار کرکے قبضے سے مسروقہ زیوارات برآمد کرلئے ہیں۔ایس ایس پی آپریشن پشاور جاوید اقبال کاکہنا تھا کہ دو اپریل کو ڈکیت  گروہ نے ناصر باغ روڈ پر عسکری کالونی میں چار گھروں کو نشانہ بنایا ۔تفتیش کے دوران واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کالونی کے قریب کھڑی پائی گئی۔مزید تفتیش پر پنجاب سے چار ملزمان گرفتار ہوئے جن میں جنید یار،فضل الرحمان ،محمد اسد اور ہارون الرشید شامل ہیں جو پنجاب میں بھی سرگرم تھے اور ان کے خلاف ڈکیتی کے ساٹھ سے زیادہ مقدمات درج ہیں ۔پولیس نے گروہ کے قبضہ سے مسروقہ 25 تولے زیورات سمیت واردات میں استعمال ہونے والی کلاشکوف ،2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔ایس ایس پہ کا کہنا تھا کہ ملزمان ہمیشہ بڑے گھروں کو ٹارگٹ کرتے تھے جبکہ پشاور میں یہ پہلی واردات تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »