بھارت ،مساجد ، عبادت گاہوں میں لاﺅڈ اسپیکرکے استعمال کی مشروط اجازت

امروہہ: مذہبی اور عوامی مقامات ، بارات ، جلوسوں میں لاوڈاسپیکر کی اجازت دیئے جانے کے سلسلے میں کمشنر کی صدارت میں کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں اجلاس منعقد ہوا۔ ذرائع  کے مطابق کمشنر نے کہا کہ لاوڈاسپیکر کی اجازت موقع کا جائزہ لینے کے بعد دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ کسی نئے مذہبی مقام کیلئے لاوڈ اسپیکر کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

ہر تھانہ انچارج لاوڈاسپیکرز پر سروے کرنے کے بعد آپریٹرکا نام ضرورتحریر کرے تاکہ ضرورت پڑنے پر اسے طلب کیا جاسکے۔ اجلاس میں ڈی آئی جی اونکار سنگھ، ضلع مجسٹریٹ نونیت سنگھ چہل ، اپر ضلع مجسٹریٹ محمود عالم انصاری، پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھیر کمار سنگھ وغیرہ سمیت دیگر تھانہ انچارج اور تحصیلدار موجود تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.