چاہتے ہیں دنیا کےتمام خطوں سے لوگ امریکا آئیں ، ٹرمپ کانیایوٹرن

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن پالیسی کے حوالے سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں دنیا کے تمام خطوں سے لوگ امریکا آئیں لیکن صحافی نے جب ان سے وضاحت چاہی تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے وائٹ ہاﺅس سے باہر نکلنے کو کہہ دیا ۔رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاﺅس میں قازقستان کے صدر نورسلطان نذربایوف سے ملاقات کے بعد  بریفنگ میں امریکی صدر صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے کہ دنیا کے تمام خطوں سے لوگ امریکا آئیں ۔چند افریقی ممالک کے حوالے سے استعمال کیے گئے بے ہودہ الفاظ کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹ سینیٹر ڈک ڈربن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کے بیان کو مکمل طور پر غلط انداز میں پیش کیا-


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.