پاکستان ’سکھ میرج ایکٹ‘ منظورکرنے والادنیاکاپہلاملک بن گیا

اسلام آباد : اکستان سکھوں کی شادیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے قانون سازی کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی نے سکھ میرج ایکٹ 2018 متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے جس کے بعد پاکستان سکھ میرج ایکٹ منظور کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔پنجاب اسمبلی میں سکھوں کی شادیوں کے حوالے سے ’پنجاب سکھ آنند کارج ایکٹ‘متفقہ طورپر منظور کر لیا گیا ہے۔پنجاب حکومت کے 5 پارلیمانی سالوں میں منظور ہونےوالا یہ پہلا پرائیویٹ ممبر بل ہے۔اس حوالے سے رکن پنجاب اسمبلی سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے یہ بل منظور کر کے پوری دنیا میں موجود سکھوں کے دل جیت لئے ہیں۔سکھ میرج ایکٹ 2018 کے تحت 18 سال سے کم عمر سکھ لڑکے یا لڑکی کی شادی رجسٹرڈ نہیں ہو گی۔سکھ باپ کی نسل میں شادی نہیں کر سکیں گے، شادی کےلئے 4 پھیرے ضروری ہونگے اور شادی مذہبی کتاب گرو گرنتھ صاحب کی تعلیمات کی روشنی میں رجسٹرڈ ہو گی۔سکھ رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ بھارت میں بھی سکھوں کےلئے کوئی میرج ایکٹ موجود نہیں ہے، وہاں سکھوں کی شادیاں ہندو میرج ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہوتی ہیں۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.