پاکستان کی ترقی کوکوئی انتشارپھیلاکرکریش نہیں کرسکتا، وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کے جلسہ کا بائیکاٹ کر کے عوام نے منفی دھرنا سیاست کو دفن کر دیا ہے۔لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے پر رد عمل میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی ترقی کو کوئی انتشار پھیلا کر کریش نہیں کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران اور زرداری ایک ہی کشتی کے سوار ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن )نے ملک کو تباہی کے دلدل سے نکالا ہے لور عوام اس کے ساتھ ہیں ۔احسن اقبال نے کہا کہ 2018 میں 2013 سے بڑی کامیابی حاصل ہو گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.