یونان میں پاکستانی مہاجرین کو مسائل درپیش ہیں، پاکستانی سفیر
ایتھنز: یونان میں تعینات پاکستانی سفیر خالد محمود قیصر نے ایسی خبروں کو مسترد کر دیا کہ بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت(آئی اوایم) یونان سے رضا کارانہ طور پر واپس وطن جانیوالے پاکستانی مہاجرین کو خدمات فراہم کرنے سے گریزاں ہے۔ رپورٹس کے مطابق یونان میں پاکستانی سفیر خالد محمود قیصر سے رابطہ کیا تو انہوں نے ان خبروں کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی او ایم صرف نابالغ افراد اور بچوں کو ڈی پورٹ کرنے میں مدد فراہم نہیں کرتا کیونکہ یہ اس ادارے کے ضوابط کے خلاف ہے۔