پاکستان ذمہ دارجوہری ملک ہے قوم دفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، وزیر دفاع خرم دستگیر

اسلام آباد: وزیردفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام پرامن مقاصد کےلیے ہے پاکستان کادفاعی نظام مضبوط حفاظتی نظام کے تحت چل رہا ہے،پاکستان اپنی کم سے کم دفاعی وجوہری صلاحیت کوبرقرار)
رکھے گا،پاکستان ذمہ دار جوہری ملک ہے قوم دفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو قومی اسمبلی میں پالی بیان دیتے ہوئے وزیردفاع خرم دستگیر نے کہا کہ یہ دہشتگردی کےخلاف آپریشن ضرب عضب کے بعد کا پاکستان ہے،ملک کی خود مختادی اور سلامتی پر گہری نظر ہے،سابق وزیراعظم نوازشریف اور موجودہ وزیراعظم نے پر امن دفاعی پالیسی پرزوردیا ،پاکستان اس وقت شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کا رکن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان جنگ میں بھرپور تعاون کیا،ہم نے دہشتگردوں کےخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کیں ،ہم نے کراچی،فاٹا اور بلوچستان کو صاف کیاہے،افغانستان کا 43.2فیصدحصہ آج بھی افغان حکومت کے کنٹرول میں نہیں، افغان مہاجرین کئی دہائیوں سے پاکستان پربوجھ ہیں افغانستان کے آ دھے حصے میں افغان حکومت کی عملداری نہیں ہے۔ خرم دستگیرنے کہا کہ امریکہ نے بھارت کو اپنا اسٹریٹجک پارٹنر قرار دیا ،امریکہ نے پا کستان کوبھارت کی طرف اپنادیرینہ موقف تبدیل کرنے پرزور دیا،بھارت نے جارحانہ پالیسی جاری رکھی ہوئی ہے۔امریکہ نے افغانستان میں 16 برس افغان جنگ لڑی ان کے افغانستان میں ہزاروں فوجی ہلاک و زخمی ہوئے،امریکہ نے ا فغانستان میں کھربوں خرچ کیے لیکن آج نتیجہ کیاہے؟،خرم دستگیرنے کہا کہ پاکستان نے افغان جنگ میں امریکہ کے ساتھ تعاون کیا پاکستان افغان جنگ میں قربانی کابکرا نہیں بنے گا۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.