Daily Taqat

پاکستان ہمارا ملک ہے ریاست کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے، مولانا عبدالغفورحیدری

پشین : جمعیت علماءاسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا ملک ہے ریاست کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے ہم اجتماعی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ملک اور قوم کی حفاظت اللہ کررہا ہے ہمیں بھی ہمت کرنی ہوگی گزشتہ ستر
سالوں سے حکومت پر قابض حکمرانوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ضمیر مطمئن ہو تو ڈر کسی بات کا نہیں اللہ تعالیٰ نے سب سے حساب لینا ہے ہم اس دنیا کے مسافر ہیں موت کسی چھوٹے بڑے جوان اور بوڑھے کو نہیں دیکھتی موت سب کو آنی ہے گزشتہ برس صد سالہ اجتماع میں لاکھوں افراد کی شرکت نے ثابت کردیا کہ جمعیت علماءاسلام ملک کی بڑی جماعت ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مدرسہ مفتاح العلوم فیض آباد میں شےخ الحدیت مولانا عبدالصمد اخوانزادہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کرنے کے موقع پر مدرسہ کے طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی انجینئر عثمان بادینی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا صلاح الدین صوبائی امیر مولانا فیض محمد میر یونس زہری مولانا عبداللہ جتک مولوی ضیاءالرحمن بھی موجود تھے ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے صوبے میں پیدا ہونیوالی خلا صدیوں میں پر نہیں کی جاسکتی اسلامی نظام کی سربلندی کیلئے مرحوم کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں تھے آخر میں انہوں نے مرحوم کی ایثال ثواب کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں بلند درجات اور پسماندگان کو صبروجمیل عطا فرمائے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »