Daily Taqat

پاکستان بھارت جنگ دونوں ملکوں کے کرپٹ مافیاکی ضرورت ہے، موسیٰ سعید

بہاولپور: بھارتی کمانڈر انچیف بیپن راوت کی دھمکیوں کامقصد پاکستان کے کرپٹ مافیا کیخلاف جاری عمل کورکوانا اور بھارت کے عوام میں کرپٹ حکمران مافیا کیخلاف بڑھتی ہوئی نفرت کوٹریک سائیڈ لائن کرناہے ان خیالات کااظہار پیپلزاکیڈمی پاکستان کے چیئرمین موسیٰ سعید نے میڈیاسے کیا۔ انہوںنے واضح کیاکہ پاکستان بھارت جنگ دونوں ملکوں کے کرپٹ مافیاکی ضرورت ہے۔

کیونکہ بھارت کے کرپٹ مافیا کو بھی یہ شدت سے احساس ہوگیاہے کہ پاکستان کی سرحد پارکرکے بھارت میں بھی کرپٹ مافیا کیخلاف عمل شروع ہوجائیگا انہوںنے کہاکہ پاکستان اوربھارت دونوں ملکوں کے عوام جوکرپشن کے متاثرہ بڑے فریق ہیں انہیں اپنے اپنے ملکوں کے کرپٹ مافیاحکمران طبقے کی سازش کوناکام بنانے کیلئے میدان میں آناہوگا جوکہ دونوں ملکوں میں امن قائم رکھنے کیلئے ضروری ہے۔ موسیٰ سعید نے بھارت کی طرف سے اقرار کے بعدپاکستان کے وزیرخارجہ سے ملاقات سے انکارکواسی سلسلہ کی کڑی قراردیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »