Daily Taqat

پاکستان آج پرامن ملک بن چکا ہے :سردارعثمان بزدار

لاہور :  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں ڈی جی رےنجرزپنجاب مےجر جنرل ثاقب محمود ملک نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے ڈی جی رےنجرز کی ذمہ
دارےاں سنبھالنے پر میجر جنرل ثاقب محمود ملک کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نےک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈی جی رینجرز کو ڈیرہ غازی خان کی روایتی چھڑی کا تحفہ بھی دیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر ملک خصوصاً کراچی میں قیام امن کیلئے رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سرحدوں کی حفاظت کیلئے رینجرز کے افسروں اورجوانوں کی جرات اور بہادری کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کورےنجرز کے افسروں اورجوانوں کی بہادری پر ناز ہے اور بلاشبہ رینجرز نے ملک میں قیام امن کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رینجرز کے افسر اور جوان ہمارا مان ہیں۔ سرحدوں کی حفاظت کیلئے رینجر ز کے افسر اور جوان گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی بے مثال کامیابیاں تاریخ کا انمٹ نقوش ہیں۔ دنیا کے کسی ملک نے پاکستان کی طرح ایسی لازوال قربانیاں نہیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی لہوسے نئی تارےخ رقم کی ہے اور آج پاکستان ایک پرامن ملک بن چکا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »