پاکستان کومعاشی اورخارجی چیلنجزکاسامناہے، مخدوم سید/ احمد محمود

رحیم یار خان : پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر اور سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان میں آج تک کوئی پارٹی مسلسل دوسری بار حکومت نہیں بنا سکی‘ ن لیگ آئندہ الیکشن میں جیتنے کی اہلیت ہی نہیں رکھتی پاکستان کو در پیش موجودہ مسائل سے نکالنے کیلئے بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانا نا گزیر ہے۔ گذشتہ روز پیپلزپارٹی رحیم یار خان کے سینئر نا ئب صدر سر دار حبیب الرحمن گوپانگ کی رہا ئش گاہ پارٹی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو خارجی اور معاشی طور پر چیلنجز کا سامنا ہے۔ ن لیگ کی ناکام خارجہ اور معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا۔ ن لیگ نے پاکستان کو تنہا کر دیاہے۔ آئندہ الیکشن میں عوام پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں تاکہ شہید قائد عوام اور شہید جمہوریت کے مشن کے مطابق پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جاسکے۔ اس موٍٍقع پر مخدوم سید مرتضی محمود‘ مخدوم سید علی محمود‘ سردار رانجھے خان گوپانگ‘ انجینئر جاوید اکبر ڈھلوں‘ چوہدری جہانزیب رشید‘ مرزا امین‘جام مختار احمد‘ جہانگیر خان گوندل‘ سردار نور الزماں خان‘ جان کبیر احمد‘ آصف خان و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.