Latest news

اوورسیز پاکستانیز بغیر کٹوتی کے اپنے پیسے پاکستان بھیج سکتے ہیں

اسلام آباد : وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ اوورسیز پاکستانیز بغیر کٹوتی کے اپنے پیسے پاکستان بھیج سکتے ہیں ،نادرا کے ساتھ مل کر شہریوں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں،ہیومن ریسورس مینجمنٹ سروس فراہم کر دی گئی ہے،اب کسی کی پرچی یا سفارش پر تبادلہ یا پوسٹنگ نہیں ہوگی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیز بغیر کٹوتی کے اپنے پیسے پاکستان بھیج سکتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان پوسٹ دور دراز علاقوں میں بینکوں، ایڈورٹائزنگ کمپنی کا کردار بھی ادا کررہا ہے۔انہوںنے کہاکہ نادرا کے ساتھ مل کر شہریوں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ موبائل ایپ کی سہولت بھی شہریوں کو فراہم کی گئی ہے،ہیومن ریسورس مینجمنٹ سروس فراہم کر دی گئی ہے،اب کسی کی پرچی یا سفارش پر تبادلہ یا پوسٹنگ نہیں ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ اب افسران کے بھی این ٹی این نمبرز، ان کی سروس سے متعلق معلومات دستیاب ہوں گی ۔

انہوںنے کہاکہ ایک سال میں 35 ہزار نوجوانوں کو انٹرن شپ فراہم کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ای کامرس سروس کے لیے وزارت کامرس سے رابطے میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ متبادل پیمنٹ سولیوشن شہریوں کو فراہم کریں گے۔
مراد سعید


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.