Daily Taqat

وقت کے ساتھ ساتھ پاکستانی میڈیا مزید زمہ دار اور میچور ہورہا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد : وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ موجودہ پارلیمنٹ نے اطلاعات تک رسائی قانون کی منظوری دی  جمہوریت متواتر دس سال پورے کرنےجا رہی ہے ¾جولائی میں عام انتخابات منعقد ہوں گے ¾الیکٹرانک میڈیا کے ناظرین کی توجہ اور پسند میں تبدیلی آ رہی ہے ¾ سوشل میڈیا کی طاقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ¾وقت کے ساتھ ساتھ پاکستانی میڈیا مزید زمہ دار اور میچور ہو رہا ہے ¾میڈیا کو خود احتسابی کا عمل جاری رکھنا چاہیے ¾جنوبی ایشیاءکا میڈیا خطے کے امن کیلئے کردار ادا کرے۔ اتوار کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے انٹرنیشنل نیوز ایجنسیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے ¾میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے ¾میڈیا کا پالیسی اور قانون سازی میں اہم کردار ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں پارلیمنٹ نے انتہائی فعال کردار ادا کیا ¾ انہوںنے کہاکہ موجودہ پارلیمنٹ نے اطلاعات تک رسائی قانون کی منظوری دی ¾ملک میں جمہوریت متواتر دس سال پورے کرنے جا رہی ہے ¾جولائی میں عام انتخابات منعقد ہوں گے انہوںنے کہاکہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ سوشل میڈیا بھی اہمیت اختیار کر چکا ہے ¾ پارلیمنٹ مختلف اقسام کی قانون سازی کر رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ چالیس برسوں میں پاکستان کو بے شمار چیلنجز درپیش رہے ¾پاکستان کو دہشتگردی اور انتہاءپسندی کا سامنا رہا ¾فنون لطیفہ اور ادب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی دہشتگردی سے متاثر ہوئے ¾پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مرکزی کردار ادا کیا انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سرحدوں پر صورتحال کشیدہ ہے ¾الیکٹرانک میڈیا کے ناظرین کی توجہ اور پسند میں تبدیلی آ رہی ہےنیوز چینلز کے مقابلے میں انٹرٹینمنٹ چینلز کی ریٹنگ بڑھ رہی ہے ¾وقت کے ساتھ ساتھ پاکستانی میڈیا مزید زمہ دار اور میچور ہو رہا ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان آنے کےلئے تمام انٹرنیشنل میڈیا سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان میں میڈیا 17 سال سے بہت اہم رول ادا کر رہا ¾جمہوریت اور میڈیا کا تعلق بہت اہم ہے ۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ حکومت اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ رایٹ ٹو انفارمیشن بل پر موجود حکومت نے کام کیا جو پارلیمنٹ میں پیش کیا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان کے میڈیا 4 ستون کے طور پر کام کر رہا ہے ¾سوشل میڈیا کی طاقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوںنے کہاکہ میڈیا کی ترقی کے70سال منا رہے ہیں ¾میڈیا پہلے سے زیادہ آزاد اور متحرک ہے اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں ¾پاکستان میں سینکڑوں ٹی وی چینلز کام کر رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ جعلی اور جھوٹی خبروں کے چیلنج سے حکومت اور میڈیا نبرد آزما ہیں ¾خبروں کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ کانفرنس کے ذریعے قیمتی آراءسے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کو مختلف چیلنجز در پیش ہیں ¾مسائل پر قابو پانے کیلئے میڈیا اپنا کردار ادا کرے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ جنوبی ایشیاءکا میڈیا خطے کے امن کیلئے کردار ادا کرے


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »