Daily Taqat

عوام کی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے، محمد شہبازشریف

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ عوام کی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت کھوکھلے نعروں نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے دل وجان سے عوام کی خدمت کی ہے،قیام امن ، توانائی بحران کا خاتمہ اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہماری عوامی خدمت کی روشن مثالیں ہیں،عوام کی فلاح و بہبود کے ہر منصوبے پر پیش رفت کی ذاتی طو رپر نگرانی کر رہا ہوں،  میری ہر سانس ملک وقوم کیلئے وقف ہے اور عوام کی خدمت کے لئے اپنا خون پسینہ بہایا ہے، عوامی خدمت کے سفر کو رکاوٹوں کے باوجود تیزی سے آگے بڑھایا ہے، وزیراعلی محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا ا ظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا-وزیراعلی نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کا دور شفافیت، خدمت اور دیانت کا دور ہے اورگزشتہ ساڑھے چار برس میں ملک نے جتنی ترقی کی ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔میٹروبس سروس اور اورنج لائن میٹروٹرین جیسے منصوبے وسائل عوام پر صرف کرنے کی اعلیٰ مثالیں ہیں۔ماضی کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) نے برق رفتاری سے منصوبے مکمل کئے ہیں اورہم ترقی یافتہ،خوشحال،پرامن اورروشن پاکستان کی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو شفافیت ، معیار اور برق رفتاری سے مکمل کر رہے ہیں۔ رکاوٹوں کے باوجودملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھایا ہے ۔ ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے کو پوری قوت سے آگے بڑھاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ شفافیت اور میرٹ کے کلچر کو فروغ دیا گیا ہے ،ہمارے ترقیاتی منصوبے شفافیت ، معیاراور برق رفتاری سے تکمیل کے اعلی شاہکار ہیں-بین الاقوامی ادارے پاکستان میں کرپشن کی کمی اورشفافیت میں اضافے کا اعتراف کررہے ہیں ۔پاکستان میں کرپشن میں کمی اور شفافیت میں اضافہ موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے اور بین الاقوامی اداروں نے بھی موجودہ حکومت کی شفافیت کی پالیسیوں پر مہر تصدیق ثبت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے سماجی شعبوں میں انقلاب برپا کیا ہے-تعلیم ،صحت اوردیگرشعبوں کی ترقی کے لئے بے مثال اقدامات کیے گئے ہیں۔ متوازن ترقیاتی حکمت عملی کے تحت کم ترقی یافتہ علاقوں میں بھی ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے گئے ہیں-جنوبی پنجاب کی ترقی اورترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے اور جنوبی پنجاب کی ترقی کےلئے اربوں روپے صرف کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کےلئے جدید آلات فراہم کے گئے ہیں ۔ملتان می ںاسٹیٹ آف دی آرٹ برن یونٹ قائم کیاگیاہے۔ ملتان میں میٹروبس سروس سے عوام مستفےد ہورہے ہیں ۔اربوں روپے کی مظفرگڑھ سے ڈیرہ غازی خان دورویہ سڑک کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اور خانیوال سے لودھرا ں تک دورویہ سڑک کے منصوبے پر بھی برق رفتاری سے کام ہورہاہے-ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھ رہا ہے اور عام آدمی کی فلاح و بہبود اور معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ٹھوس پروگرامز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ترقےاتی منصوبوں کی شفافےت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔کھوکھلے نعرے لگانے والے اور یوٹرن لےنے والے اپنے صوبے میں ڈینگی آنے پر پہاڑوں پر چڑھ گئے۔ عوام آئندہ انتخابات میں قومی دولت لوٹنے والوں اورجھوٹ بولنے والوں کا احتساب کریں گے ۔2018ءکے انتخابات میں میں کامیابی حاصل کرکے ملک بھر میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔وزیراعلی نے کہاکہ سابق حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کی کہانیاں ہر خاص وعام کی زبان پر ہیں-دھرنے احتجاج اور انتشار کی سیاست کرنے والوں کی عوام دشمنی بھی عیاں ہے-اگر یہ عناصر منفی رویے نہ اپناتے تو آج بہت سے منصوبے مکمل ہوچکے ہوتے-اورنج لائن میٹروٹرین کا عظیم الشان فلاحی منصوبہ بھی ان عناصر کی ترقی مخالف سوچ کے باعث تاخیر کا شکار ہواہے-مخالفین دھرنے اور رکاوٹیں کھڑی کرتے رہے لیکن ہم عزم کے ساتھ ترقی کے سفر کو آگے بڑھاتے رہے-وسائل کی منصفانہ تقسیم اور امیر و غریب کے درمیان خلیج کو کم کرنے کے لئے فلاحی پروگرام کا میابی سے آگے بڑھائے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »