مصطفی آباد/للیانی: سینئر صحافی و سماجی کارکن محمد افضال کمبوہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تحریک آزادی پاکستان کی بنیاد لاالہ الااللہ تھی اور کشمیر یوں سے ہمارا رشتہ بھی لاالہ الااللہ کی بنیاد پر ہے ، پاکستان کی تکمیل کےلئے کشمیرکی بھارتی تسلط سے آزادی ضروری ہے ، پاکستان کا ہر شہر ی اور سیاسی ،مذہبی ، جماعتیںکشمیر کی آزادی کےلئے ایک ہیں ، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و سماجی کارکن محمد افضال کمبوہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تحریک آزادی پاکستان کی بنیاد لاالہ الااللہ تھی اور کشمیر یوں سے ہمارا رشتہ بھی لاالہ الااللہ کی بنیاد پر ہے ، پاکستان کی تکمیل کےلئے کشمیرکی بھارتی تسلط سے آزادی ضروری ہے ، پاکستان کا ہر شہر ی اور سیاسی ،مذہبی ، جماعتیںکشمیر کی آزادی کےلئے ایک ہیں۔
مسئلہ کشمیر کا پر امن حل صرف اقوام متحد ہ کے قرداد کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت میں ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ خود مختار کشمیر کا نعرہ کشمیرمیں ظلم و ستم اور بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے ، جس کو روکنے کےلئے عالمی طاقتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے ، تشد د سے آزادی کی تحریکیںختم نہیں ہوئی ، انشاءاللہ جلد کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا ۔