Daily Taqat

وزیراعلی پنجاب نے ایمبولینس کو راستہ دینے کیلئے وی آئی پی موومنٹ روکنے کے احکامات جاری کر دئیے

لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایمبولینس کو راستہ دینے کے لیے وی آئی پی موومنٹ روکنے کے
احکامات جاری کر دئیے ۔

وزیراعلی پنجاب کے حکم نامے کے مطابق ایمبولینس کو گزرنے کا راستہ دینے کے لیے ہر قسم کی وی آئی پی موومنٹ روک دی جائے گی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چاہے میری اور سکیورٹی پر مامور گاڑیاں بھی ہوں وہ بھی سڑک کے کنارے روک دی جائیں۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایمبولینس کو راستہ دینا ہر ایک کی ترجیح ہونی چاہیے اور یہ کلچر عام کرنا ہوگا جس کے لئے سب سے پہلے خود عملی اقدامات کروں گا۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »