Daily Taqat

اورنج لائن کیس، 21ہزار صفحات پر مشتمل ریکارڈ نیب اور پی اینڈ ڈی کے حوالے

لاہور:  ایل ڈی اے اور ٹیپا نے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین منصوبوں کا 21ہزار صفحات پر مشتمل ریکارڈ نیب اور پی اینڈ ڈی کے حوالے کر دیا ،منصوبے پر کام  کرنے والی کمپنیوں کے بینک اکاﺅنٹس ، ادائیگیوں کے طریق کار ،ٹرانزیکشن ، منصوبے پر کام کرنے والے سرکاری افسران سے متعلق تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ فراہم کئے گئے ریکارڈ میں پی سی ون ، پی سی ٹو ، نظر ثانی شدہ پی سی ون ، منصوبوں کےلئے کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے سے متعلق تمام تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

مرتب کردہ ریکارڈ 21ہزار صفحات پر مشتمل ہے جو فوٹو کاپیوں پر مشتمل ہے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنیوں ، ان کے بینک اکاﺅنٹس، حکومت کی جانب سے ادائیگیوں کے طریق کار ،ٹرانزیکشن ، ادائیگیوں کا ریکارڈ اور دونوں منصوبوں پر کام کرنے والے افسران کی تمام تر تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق افسران ، انجینئر، کنٹریکٹرز کا ڈیٹا اور دیگر ریکارڈ فرانزک آڈٹ کے لئے ایف آئی اے کو بھی فراہم کیا جائے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »