مخالفین نامعلوم نجومیوں کےاشارے پرحکومت گرانا چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ طاہرالقادری ہمیشہ خاص وقت پرانتشار پھیلانے پاکستان آتے ہیں‘مخالفین نامعلوم نجومیوں کے اشارے پرحکومت گرانا چاہتے ہیں‘عوام شکست خوردہ اور سازشی عناصرکو مسترد کر چکے ہیں، پاکستان میں اب صرف کارکردگی کی سیاست ہوگی‘ جو
آدمی دن کی روشنی میں پارلیمنٹ پر حملہ کرتا ہے، اس کےخلاف بھی عدالت کوکارروائی کرنی چاہیے۔ وہ گزشتہ روز یہاں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں تین سیاسی کزن کا اجتماع جاری ہے، نامعلوم افراد اور کٹھ پتلیوں کوعوام نے مستردکر دیا 2018 میں عوام جس کوووٹ دیں گے، وہی اقتدارمیں آئے گا.مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری ہمیشہ خاص وقت پرانتشار پھیلانے پاکستان آتے ہیں، آج کنٹینرمیں نامعلوم افراد کی پیش گوئیاں ہورہی ہیں، قومی اسمبلی میں اتنے اہم بل پاس ہوئے، اس وقت عمران خان کہاں تھے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ یہ کیسے احتساب کا نعرہ ہے، تمام جماعتیں صرف (ن) لیگ کے خلاف جمع ہوگئی ہیں، جس وقت پاکستان میں سی پیک آرہاتھا، تب بھی ایک کنٹینرتیارہورہا تھا، آج بھی یہی معاملہ ہے‘ جو آدمی دن کی روشنی میں پارلیمنٹ پر حملہ کرتا ہے، اس کےخلاف بھی عدالت کوکارروائی کرنی چاہیے۔ انھوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس جذبے سے کنٹینر تیار کرتے ہیں، عوام کی خدمت بھی کرلیں۔ پاکستان اس وقت دہشت گردی کے خلاف حالت جنگ میں ہے۔ واضح رہے کہ طاہر القادری کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ گذشتہ تین سال سے ہمارے مخالفین سڑکوں پر ہیں، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ملک میں عدم استحکام اور انتشار ہو، احتجاج کا مقصد حصول انصاف نہیں، حصول اقتدارہے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.