آپریشن ردالفساد،ایف سی بلوچستان اورخیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز

راولپنڈی: ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر آپریشنزکرتے ہوئے 20 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے  مطابق ایف سی بلوچستان نے آپریشنزڈیرہ مراد جمالی، پشتون آباد، سنگان،شاہ رگ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کیے،برآمدکیے گئے اسلحہ میں دھماکاخیزمواد،گرنیڈ،آئی ای ڈیز،مواصلاتی آلات شامل ہیں۔دوسری جانب خیبرپختونخوامیں سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے ،یہ آپریشنزگاوں پاشت،چیلاگرام،تحصیل سالار زئی،باجوڑایجنسی میں کیاگئے، جس کے نتیجے میں د ہشتگردوں کی جانب سے غارمیں چھپایا گیا اسلحہ وگولہ بارود کا ذخیرہ برآمدکر لیا گیا جس میں ہینڈ گرینیڈز، آئی ای ڈیزاور مختلف نوعیت کا اسلحہ شامل ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.