ایک سال پہلے بھی کہا تھا لوگ پانامہ لیکس کوبھول جائیں گے، خواجہ آصف

سیالکوٹ: وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایک سال پہلے بھی کہا تھا لوگ پانامہ لیکس کو بھول جائیں گے، آج پھر کہتا ہوں لوگ پانامہ کو بھول گئے ہیں۔اتوار کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میاں نواز شریف کی مقبولیت بتاتی ہے کہ لوگ پانامہ کیس کی حقیقت کو سمجھتے ہیں ایک سال پہلے بھی کہا تھا کہ لوگ پانامہ لیکس کو بھول جائیں گے، میں آج پھر کہتا ہوں کہ لوگ پانامہ کو بھول گئے ہیں، پانامہ میں سینکڑوں نام تھے جنکی پروسیکیوشن منتظر ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کسی ادارے یا فرد کا نمک کسی عزت وحسب نسب والے شخص نے کھایا ہو تو وہ شکر گزار و احسان مند اور دعا گو ہوتا ہے ¾گالی یا لعن طعن کرنے والا صرف اپنی اصلیت کی پہچان کراتا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.