Latest news

مولانا فضل الرحمن کا ایک بندہ جلد اندر ہونے والا ہے:شیخ رشید

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جن 6 افراد کی بات کرتا ہوں تو ان میں سے 4 گرفتار ہوچکے اور جلد پکڑے جانے والوں میں سے ایک مولانا فضل الرحمان کا بندہ ہے، مولانا کے آگے کنواں پیچھے کھائی ہے، پہلے بھی اس نے اپوزیشن کو مروایا اب بھی مروائیں گے، 26 اکتوبر کو بتاوں گا مولانا فضل الرحمان کس ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ، مولانا فضل الرحمان اور شہبازشریف کی کوئی چیز فائنل نہیں، نوازشریف کو مروانے میں مریم نواز کا کلیدی کردار ہے، اب دیکھیں حسن اور حسین نواز کیا کرتے ہیں،عمران خان نے مودی کو پھنسا دیا، اب مودی کی نہ جان چھوٹ سکتی ہے نہ بچ سکتی ہے، دنیا کو سمجھ ہونی چاہیے ہمارے پاس گنوانے کو کچھ نہیں، بھارت کے پاس کھونے کو بہت کچھ ہے، پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، مقبوضہ وادی میں کرفیو اٹھے گا تو کشمیری جان ہتھیلی پر رکھ کر نکلیں گے، عمران خان نے جس طرح چین میں کشمیر کا مقدمہ لڑا کسی نے نہیں لڑا، چین نے برملا کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ہفتہ کو لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ15اکتوبر سے جناح ایکسریس کے ساتھ اکانومی کلاس کی چار بوگیاں لگائی جائیں گی، یہاں تک کہ جناح ایکسپریس میں اکانومی کلاس کا کرایہ نصف ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تین سال میں ریلوے کا خسارہ مکمل طور پر ختم کر دیں گے، ریلوے افسران کو وقت کی پابندی کا پابند کیا گیا ہے، اس حوالے سے ایم ایل ون اور ٹو سے مسافروں کو تیز ترین سفر کی سہولت ملے گی جبکہ ریلوے اسٹیشنوں پر مستحق افراد کو ایک ہزار دکانیں دی جائیں گی، چین کے دورے میں ایم ایل ون پر بات چیت ہوئی، ایم ایل ون بننے سے ریلوے کے سسٹم میں انقلاب آ جائے گا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پہلی دفعہ پٹڑی تبدیل ہونے جا رہی ہے، فریٹ ٹرین کو 80 کے بجائے 40گھنٹوں میں تبدیل کر دیا ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں کوئی نہیں جانتا یہ اللہ کو پتا ہے، مولانا صاحب پھنستے جا رہے ہیں کیونکہ ان کے آگے کنواں پیچھے کھائی ہے، 26اکتوبر کو بتاں گا مولانا فضل الرحمان کس ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ، شہباز شریف کبھی ادھر ہیں تو کبھی ادھر ہے، مولانا فضل الرحمان اور شہبازشریف کی کوئی چیز فائنل نہیں، سیاست، جنگ اور محبت میں وقت کا بہت اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمران مہنگائی حق مہر میں چھوڑ گئے، عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا یا اور کرنسی کو استحکام دیا ہے، عمران خان نے مودی کو پھنسا دیا، اب مودی کی نہ جان چھوٹ سکتی ہے نہ بچ سکتی ہے، گیم فائنل نہیں ہوئی ، اکھاڑے میں ابھی کوئی نہیں اترا، پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر جنگ ہوئی تو آخری ہوگی، دنیا کو سمجھ ہونی چاہیے ہمارے پاس گنوانے کو کچھ نہیں لیکن بھارت کے پاس کھونے کو بہت کچھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو مروانے میں مریم نواز کا کلیدی کردار ہے، اب دیکھیں حسن اور حسین نواز کیا کرتے ہیں، عمران خان 6 آدمی رہا کردیں تو اپوزیشن کی ساری تحریک ٹھس ہوجائے گی، جن 6 افراد کی بات کرتا ہوں تو ان میں سے 4 گرفتار ہیں اور 2 ہونے والے ہیں۔ ان 2 میں ایک مولانا فضل الرحمان کا بندہ بھی شامل ہے،پہلے بھی مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کو مروایا اب بھی مروائیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، مقبوضہ وادی میں کرفیو اٹھے گا تو کشمیری جان ہتھیلی پر رکھ کر نکلیں گے، عمران خان نے جس طرح چین میں کشمیر کا مقدمہ لڑا کسی نے نہیں لڑا، چین نے برملا کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نئے انتخابات کی باتیں کرنے والوں کی چیخیں سنائی دیں گی، نواز شریف کو پھنسانے میں مریم نواز کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6نومبر کو اپنی سالگرہ پر ٹویٹ کروں کیونکہ ٹویٹ کرنے کےلئے کیمرہ چین سے لایا ہوں،کیپٹن صفدر کی بنیاد پر نہ جائیں ، بعض ایسی غلطیاں ہوتی ہیں جنہیں ڈسکس نہیں کرنا چاہیے، جمہوریت میں ایسے بندے بتا دیں جو لائیو کیمرے میں 64بندے ہاتھ اٹھاتے ہیں، فضل الرحمان نے ان کو مروایا اور اب بھی مروائے گا، یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو لوگوں کی مجبوریوں سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں، کہاں مولوی اکبر کا بیٹا کیپٹن صفدر اور کہاں نواز شریف، میں ترک صدر اردگان کے ساتھ کھڑا ہوں اور ان کی اہلیہ میری منہ بولی بہن ہیں، میری پارٹی پریشان ہے گھر جاتی ہے تو آدھر ہو جاتی ہے باہر آتی ہے تو ہیڈ کوارٹر کی طرف آ جاتی ہے، تو میری پارٹی ابھی بارڈر پر کھڑی ہے، 23,26کو سوچ سمجھ کے کہا کہ کئی خبریں سامنے آ سکتی ہیں کیونکہ کیسز جو ہیں کہ یہ کیا مانگتے ہیں، اگر چھ آدمی عمران خان رہا کر دے تو یہ تحریک ٹھس ہو جائے ، میں نے صرف وزیراعظم عمران خان کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے، سارے ملک کا نہیں، یہاں تک کہ میں عقلمندوں کا لیڈر ہوں بے وقوفوں کا نہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.