Daily Taqat

پوری قوم ایک طرف اور نواز شریف دوسری طرف کھڑا ہے، حامدرضا

لاہور: سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پوری قوم ایک طرف اور نواز شریف دوسری طرف کھڑا ہے۔ نواز شریف بلیک میلنگ کے ذریعے این آر او حاصل کرنا چاہتا ہے۔ فلسطینیوں کا قتل عام عالمی ضمیر کے لئے چیلنج ہے۔ امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارت خانہ کھول کر عالمی امن دا¶ پر لگا دیا ہے۔ مظلوم فلسطینیوں کی بےبسی اور مسلم حکمرانوں کی بے حسی کی انتہا ہو گئی ہے۔ نواز شریف کی آتش انتقام ملک دشمنی تک جا پہنچی ہے۔ سابق وزیر اعظم کا بھارت نواز بیان ن لیگ کی گرتی دیوار کے لئے آخری دھکا ثابت ہوا ہے۔ ن لیگ کی عدلیہ و فوج سے محاذ آرائی محب وطن قوم کے لئے باعث تشویش ہے۔ وزیراعظم عباسی اپنے نااہل قائد کی بجائے ریاست پاکستان سے وفا نبھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹرمپ ازم اور مودی ازم نہیں چلنے دیں گے۔ شریف خاندان نے پورا ملک دا¶ پہ لگا دیا ہے۔ تیس سالوں سے اقتدار پر قابض کرپٹ ٹولے کو پاکستان کی سالمیت سے کوئی غرض نہیں۔ نواز شریف اور اس کے حواری پاک فوج کے خلاف محاذ آرائی کر کے عالمی طاقتوں کی حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ن لیگ کے رہبر کے گمراہ کن بیانیہ نے ملک کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے والے اسرائیل کا ہاتھ کون روکے گا۔ اسرائیل فلسطین میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ مظلوم فلسطینی مسلمانوں کو اسرائیل کے مظالم سے نجات دلائے۔ امریکہ کی اسرائیل نوازی اور اسلام دشمنی کھل کر سامنے آ چکی ہے۔ مسلم حکمران نہتے فلسطینیوں کے حق میں مشترکہ آواز اٹھائیں۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »