جس دن راﺅانوارکا مقدرخراب ہوا وہ قانون کی گرفت میں ہوگا، والدنقیب اللہ

کراچی: نقیب اللہ محسود کے والدسیف الرحمان محسود نے کہاہے کہ ڈیل کی باتیں سراسر بے بنیاد ہیں، نقیب کے سر کے بال کے برابر بھی کوئی قیمت نہیں ہے۔ جس دن راﺅ انوار کا مقدر خراب ہوا وہ قانون کی گرفت میں ہوگا۔جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نقیب اللہ قتل ازخود نوٹس کیس میں پیشی کے بعد  نقیب اللہ محسود کے والد نے کہا کہ ہمیں عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے،راﺅانوارآج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا، ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے۔انہوں نے دیت کے حوالے سے کیے جانے والے دعوﺅں کو بے بنیاد قرار دے دیا اور کہا کہ نقیب اللہ نقیب پورے پاکستان کا بیٹا ہے، اس کے سر کے بالوں کے برابر بھی کوئی قیمت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ راﺅ انوار آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، راﺅ انوار کی گرفتاری تک عدالتوں میں پیش ہوتے رہیں گے عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے۔سیف الرحمان محسود نے کہا کہ تمام ادارے راﺅ انوار کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان کی قسمت اچھی ہے جو ابھی تک انھیں گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ لیکن جس دن انکا مقدر خراب ہوا وہ قانون کی گرفت میں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ راﺅانوارکی گرفتاری تک عدالتوں میں پیش ہوتے رہیں گے، راﺅ انوار نے آج بھی پیش نہ ہوکربزدلی کا ثبوت دیا ، پیر کو سماعت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.