Daily Taqat

دنیابھرمیں نرسزکاعالمی دن (کل )منایا جائےگا

لاہور : پاکستان سمیت دنیا بھر میں نرسز کاعالمی دن کل 12مئی بروز ہفتہ کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں سرکاری و نیم سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام  خصوصی واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز ، ورکشاپس ، مباحثوں اور دیگر پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا جن کا مقصد نرسنگ کے شعبہ کی اہمیت و افادیت ، نرسز کی خدمات کا اعتراف ، انہیں درپیش مسائل و مشکلات اور نرسنگ کے شعبہ میں جدید تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ دیگر اہم امور پر روشنی ڈالنا ہے۔ اس موقع پر دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے نرسز کی پیشہ وارانہ خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا ۔ نرسز کے عالمی دن کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر جبکہ پرنٹ میڈیا بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کرے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »