Daily Taqat

وطن کے دفاع کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیارہیں، آرمی چیف

وہاڑی‘راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی کے لیے پرعزم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے شہید کرنل سہیل عابد کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔ کرنل سہیل کو اپنے آبائی گاو¿ں وہاڑی میں سپردخاک کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے وہاڑی کے عظیم سپوت شہید کرنل سہیل عابد عباسی کی نماز جنازہ انکے آبائی گاو¿ں 91ڈبلیو بی میں ادا کی گئی ۔شہید کی نمازہ جنازہ میں بریگیڈئر جواد احمد۔ بریگیڈئیر شہزاد احمد۔کرنل اشفاق ۔کرنل ساجد ۔ کرنل عابد ۔ کرنل کامران سمیت پاک فوج کے دیگر جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ ضلعی انتظامیہ اور اہل علاقہ نے ہزاروں کی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔شہید کرنل سہیل عابد عباسی کا جسد خاکی جب انکے آبائی گھر پہنچا تو اس وقت رقت آمیز مناظر تھے اور لوگوں نے پاک فوج زندہ آباد کے نعرے لگائے ۔ نمازہ جنازہ قاری عابد حسین نے پڑھائی ۔اس موقع پر لوگوں نے شہید کرنل سہیل عابد عباسی کو نشان حیدر دینے اور خانیوال چوک وہاڑی کا نام شہید سہیل عابد کے نام سے منسوب کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے ۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کے جسد خاکی کو اسلام آباد کے لئے روانہ کردیا گیا ہے جہاں پر شہید کرنل سہیل عابد عباسی کی دوسری نمازجنازہ بہارہ کہو کے قریب گاو¿ں بوگڑی گراں اسلام آباد میں اداکی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ان کی تدفین ان کے آبائی قبرستان میں کی گئی۔کرنل سہیل عابد شہید کے سوگواروں میں 3 بیٹیاں اورایک بیٹا شامل ہیں، شہید کے گھر پر تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہید کرنل کے بھائی اور والد کا کہنا ہے کہ سہیل عابد نے قوم کے لیے قربانی دی، ان کی شہادت پر سرفخر سے بلند ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے کرنل سہیل عابد کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بہادر افواج سرزمین پاک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پر عزم ہو کر لڑتی رہیں گی، آخری دہشت گرد کے خاتم تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شہید کرنل سہیل کے اہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور شہید کے درجات کÇی بلندی کی دعا بھی کی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم بطور قوم بزدل دشمن کے خلاف سینہ سپر اور متحد ہیں، دھرتی کی حفاظت کے لیے اپنے خون کی بھاری قربانیاں دیں جس کی کوئی مثال نہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ سمیت تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ملٹری انٹیلجنس کے کرنل سہیل عابد شہید جبکہ 4 جوان زخمی ہوگئے تھے جن میں سے دو کی حالت تویشناک بتائی جاتی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »