نقیب اللہ کے دہشتگرد ہونے کے شواہد نہیں ملے، ڈی آئی جی سلطان خواجہ

کراچی:  ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ نے کہا ہے کہ نقیب اللہ کے دہشت گرد ہونے کے شواہد نہیں ملے نہ ہی خیبرپختونخوا پولیس کو نقیب اللہ کا کوئی کرمنل ریکارڈ ملا۔ کراچی میں  ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ نے کہاکہ نقیب اللہ کے دہشت گرد ہونے کے شواہد نہیں ملے اورخیبرپختونخوا پولیس کو بھی نقیب اللہ کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ملا جب کہ اس کیس کی شفاف تحقیقات کررہے ہیں، نقیب کے اہلخانہ کے بیان پرقانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔ رکن تحقیقاتی کمیٹی سلطان خواجہ نے کہا کہ کن پولیس اہلکاروں نے نقیب اللہ کو اٹھایا بطور ایس ایس پی ان کی کیاذمہ داری تھی، ہم راو¿ انوار اور ان کی ٹیم کا موقف جاننا چاہتے ہیں جب کہ راو¿ انوار کا نمبر بند جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر کسی کا کوئی دباو¿ نہیں ہے، ہم سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کررہے ہیں اور راو انوار کے ماضی کے مقابلوں میں کوئی متاثرہ فیملی شکایت کرتی ہے تو تحقیقات کریں گے۔ ڈی آئی جی سلطان خواجہ نے راو انوار پر ہونے والے خودکش حملے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ راو¿ انوار پر ہونے والا خودکش حملہ بھی مشکوک لگتا ہے، خودکش حملے میں حملہ آور جل کے نہیں مرتا اور مبینہ خود کش حملے کی تحقیقات کے لئے افسران کو لکھ دیا ہے جب کہ اسٹار گیٹ فائرنگ کیس کی تحقیقات بھی جاری ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.