شمالی کوریا کوجوہری پروگرام سے روکنے کیلئے سفارتی دباﺅاستعمال کرنے پرغور

وینکوور :  شمالی کوریا پر عائد عالمی پابندیوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے کینیڈا کے شہر وینکوور میں ایک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ا±ن 20 ممالک کے وزراءخارجہ اور سینئر حکام شریک ہو ئے ، اجلاس کے میزبان امریکا اور کینیڈا ہیں اجلاس میں ایسے اقدامات پر غور کیاگیا جنکے ذریعے شمالی کوریا پر سفارتی اور معاشی دباو¿ استعمال کرتے ہوئے ا±سے اپنے جوہری اور میزائل پروگرامز سے دستبردار ہونے پر مجبور کیا جا سکے۔

کینیڈا اور امریکا کے حکام کا کہنا تھا کہ اس میٹنگ میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے شمالی کوریا پر لگائی گئی پابندیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے جائے۔ ان میں وہ پاپندیاں بھی شامل ہیں جن پر گزشتہ ماہ اتفاق ہوا تھا اور جن کے مطابق پیونگ یانگ حکومت کی پٹرولیم منصوعات، خام تیل اور صنعتی اشیاءتک رسائی کو محدود کر دیا گیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.