Daily Taqat

10سال میں چھوٹی انڈسٹری میں کوئی ترقی نہیں ہوئی:پرویز الٰہی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ گزشتہ 10سال میں چھوٹی انڈسٹری میں کوئی ترقی نہیں ہوئی، مسائل میں اضافے سے برآمدات متاثر   ہوئیں اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا، فین انڈسٹری ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ اتوار کو پاکستان الیکڑک فین مینو فیکچررز ایسوی ایشن کی تقریب حلف برداری ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپسیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ گزشتہ 10سال میں چھوٹی انڈسٹری میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔ مقامی انڈسٹری کے فروغ کیلئے گجرات میں ٹیکنیکل یونیورسٹی بنائی جائے گی۔ انشاءاللہ وزیر آباد کارڈیالوجی ہسپتال بھی جلد شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسائل میں اضافے سے برآمدات متاثر ہوئیں اور بے روزگاری بڑھی۔ فین انڈسٹری ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »