کسی بھی ملک نے دنیا میں بغیرتعلیم کے ترقی نہیں کی، عمران خان

کرک:  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی اس سال ہی اقتدار میں آئے گی ، اقتدار میں آکر بڑے بڑے ڈاکووں کا احتساب کریں گے، لٹیروں سے پیسہ واپس لے کر تعلیم پر خرچ کریں گے ،ترقی اور تنزلی انسان کے اپنے ہاتھ میں ہے، خیبرپختونخوا میں 100 نئے گرانڈز بنائے، انسان نے کوئی بھی بڑا کام کرنے سے پہلے اس کا خواب دیکھا، اپنے کزن کو دیکھ کر کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھا، جو آخری گیند تک لڑنے کا فیصلہ )
کرتا ہے وہی آگے جاتا ہے،جب مجھے کرکٹ سے نکالا گیا تو یہ نہیں پوچھا مجھے کیوں نکالا؟۔ خوشحال خان خٹک یونیورسٹی میں طلباءسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں تعلیم کو ترجیح نہیں دی گئی، بڑے لٹیروں سے جو پیسہ ملک میں واپس لائیں گے اس کو تعلیم پر لگائیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ حکمرانوں نے منی لانڈرنگ کرکے پیسہ باہر بھیجا، منی لانڈرنگ کا سارا پیسہ واپس لاکر تعلیم پر لگائیں گے، کسی بھی ملک نے دنیا میں بغیر تعلیم کے ترقی نہیں کی، اس سال ہم نے خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ بجٹ تعلیم پر لگایا تاہم یہ کافی نہیں ہے۔ عمران خان نے کہاکہ جب بھارت سے ہار کر لاہور ایئرپورٹ پر پہنچے تو کسٹم والوں نے ہمارا سامان ضبط کرلیا اور باہر نکلے تو ٹیکسی ڈرائیوروں نے ہمارے خلاف نعرے لگائے، برا وقت آنے پر ہم اپنے خواب سے نیچے چلے جاتے ہیں، جب تک آدمی ہار نہیں مانتا، ہار اسے کبھی نہیں ہراسکتی جب کہ خوف سے نکلنے والے جدوجہد کرکے جیت جاتے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج میں شرکت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر عمران خان نے کہاکہ 17 تاریخ کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے اور اسی دن ہی اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

عمران خان


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.