نائیجیریا میں بوکوحرام کے شدت پسندوں کے دو مختلف حملوں میں9 افراد ہلاک

کانو:  نائیجیریا میں بوکو حرام کے شدت پسندوں کے دو مختلف حملوں میں9 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی ملیشیاءاور عینی شاہدین کے مطابق بوکو حرام کے شدت پسندوں نے پہلا حملہ شمال مشرقی نائجیریا میں جنین نامی گاﺅں پر کیا جس دوران آگ جلانے کیلئے لکڑیاں اکھٹے کرنیوالے6 دیہاتیوں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا، دوسرے حملہ میں ریاست آدماوا کے علاقے مغاگلی کے گاﺅں پالم کو نشانہ بنایا گیا جہاں شدت پسندوں نے غذائی اشیاءکی لوٹ مار میں متعدد دکانوں اور گھروں کو نذر آتش اور 3 افراد کو موت کی گھاٹ اتار دیا۔یاد رہے کہ نائجیریا میں کالعدم تنظیم بوکو حرام کی مسلح کارروائیاں گزشتہ نو سال سے جاری ہیں جس کی بھینٹ 20 ہزار افراد چڑھ چکے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.