Latest news

نیا پاکستان صرف جاگیرداروںاورسرمایہ کاروں کیلئے ہے،امیر مقام

پشاور:  پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ عمران خان کانیا پاکستان صرف جاگیرداروںاورسرمایہ کاروںکیلئے ہے جبکہ غریب دووقت کی روٹی کیلئے تڑپ رہے ہیں،نئے پاکستان کے علمبرداروںنے عہدکررکھاہے کہ غربت کی بجائے غریب کوختم کرکے دم لیںگے۔انہوںنے کہاکہ ایک طرف مہنگائی کاطوفان دوسری طرف ٹیکسوں کابھرمار نے عوام کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے،نئے پاکستان میں غریبوں کیلئے مراعات کاکوئی نام ونشان ہیں،ملک کی خدمت کرنے کیلئے عمران نیازی کوفرصت نہیں بلکہ اپوزیشن کوچور،ڈاکوکہنے اورسیاسی انتقام لینے میںمصروف ہیں۔

انہوںنے کہاکہ نئے ترقیاتی منصوبے تودرکنارلیکن پرانے منصوبے جوتکمیل کے مراحل میںتھے اسے بھی ختم کردیاگیا،بشام خوازہ خیلہ اورچکدرہ کالام منصوبوںکوختم کرناعمران نیازی کی ذہنی خراس کازندہ مثال ہے۔

انہوںنے کہاکہ موجودہ حالات میںہرمحب وطن پاکستانی کوسوچنا چاہئے کہ اس نااہل حکومت سے جان چھڑانے میں اپنا بھرپورکرداراداکرے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے شانگلہ کے علاقہ کروڑہ میں ممتازمسلم لیگی رہنما علی حیدرلالا کی نمازجنازہ میں شرکت کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان نے اسلام کیساتھ بھی مذاق شروع کررکھاہے اورعیدالفطر کانماز10بجے اداکرنا اس کامنہ بولتاثبوت ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.