Latest news

نواز شریف کی متفرق درخواست سماعت کےلئے منظور

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ویڈیو سکینڈل کیس میں نواز شریف کی متفرق درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریفکی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی نے تحریری حکم جاری کیا۔ عدالت نے کہا نواز شریف نے اپیل کے دوران اضافی شواہد کا جائزہ لینے کی درخواست کی، جج ویڈیو اسکینڈل کے حوالے سے نواز شریف کی متفرق درخواست قابل سماعت قرار ہے۔عدالت نے تحریری حکم میں نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے کہا کیس کی پیپر بکس کی تیاری ہو چکی، فریقین نے کاپیاں حاصل کرلیں، کیس مزید 2 ہفتے کے بعد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.