Daily Taqat

نوازشریف کا بیانیہ پاکستان کےخلاف ،بھارت کو فائدہ ہوا، راجہ پرویز

لاہور:  سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہےکہ نوازشریف کا بیان سابق وزیراعظم کے شایان شان نہیں اور ان کا بیانیہ پاکستان کے خلاف ہے۔لاہور میں نیب عدالت کےباہرذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے میاں نوازشریف کے متنازع بیان پر رد عمل کے اظہار میں کہا کہ نوازشریف کے بیان کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی، ایسابیان سابق وزیراعظم کے شایان شان نہیں، نوازشریف کے بیان کا فائدہ بھارت کو ہوا۔انہوں نےک ہا کہ نوازشریف کے بیان نے پاکستانی قوم کے جذبات کو مجروح کیا، ان کا بیانیہ پاکستان کے خلاف ہے لہذا نوازشریف فوری اپنے بیانیہ سے دستبردار ہوجائیں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ الیکشن سے قبل ہی حکمران جماعت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جب کہ ملک کے سارے لوٹے تحریک انصاف میں جمع ہوچکے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »