نوازشریف آج جڑانوالہ سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

فیصل آباد : مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف(آج) ہفتہ کو جڑانوالہ سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان 31جنوری کو فیصل آباد  میں ٹیکسٹا ئل پا لیسی کا اعلان کر یں گے تفصیلات کے مطا بق مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف اور انکی بیٹی مریم نواز (آج) ہفتہ 27جنوری جڑانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کر یںگے اس سلسلہ میں وفاقی وزیر مملکت برائے دا خلہ طلال چودہری اور صوبا ئی وزیر قانون پنجاب رانا ثناءللہ خاں کی نگرا نی تمام تیا ریاں مکمل کر لی گئی جبکہ پی ٹی آئی کے چیئر مین 31جنوری کو فیصل آباد میں اپنی ٹیکسٹا ئل پا لیسی کا اعلان کر یں گے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.