نوازشریف (آج) ہری پورمیں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

ہری پور :  سابق وزیراعظم محمد نواز شریف (آج) ہفتہ کو ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اس  سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے مقامی قائدین اور کارکنوں نے اپنے قائد کے استقبال کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے مقامی قائدین کی نگرانی میں کارکنوں نے مختلف مقامات پر بڑے بڑے سائن بورڈ تشہیر کیلئے آویزاں کر دیئے ¾ مسلم لیگ (ن) کے جھنڈوں سے جلسہ گاہ اور جلسہ گاہ کی طرف آنے والے ضلع بھر کے راستوں کو سمجھایا گیا ہے ۔ سابق وزیراعظم کے جلسہ میں شرکت کےلئے ہزارہ کے مختلف اضلاع ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان اور تورغر سے لیگی کارکن ضلعی قائدین کی قیادت میں قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.