نوازشریف پیپلزپارٹی کواسٹیبلشمنٹ کہنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ،سعید غنی

اسلام آباد:  پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ نواز شریف پیپلز پارٹی کو اسٹیبلشمنٹ کہنے
سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف پیپلزپارٹی پر اسٹیبلشمنٹ سے تعلق کاالزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ،جوجماعت اپنے فیصلے خود نہ کرسکے اسکا دوسروں پر الزام لگانا عجیب بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ بتائے کہ انہوں نے پرویز رشید اور مشاہد اللہ کو عہدوں سے کیوں ہٹایا تھا، پیپلزپارٹی کاقصور صرف اتنا ہے کہ ہم نے کمزور ن لیگ کو سہارا نہیں دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف جس پارلیمنٹ کا رونا روتے ہیں اس کو سب سے زیادہ کمزور نواز شریف نے کیا ہے۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.