Daily Taqat

نوازشریف نےسروسز ہسپتال میں زیرعلاج احسن اقبال کی عیادت کی

لاہور : سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کر کے انکی جلد صحت یابی کےلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام بھی نواز شریف کے ہمراہ تھے۔ اس دوران تشکیل  دئیے گئے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد امیر کی جانب سے نواز شریف کو احسن اقبال کی صحت اور انہیں علاج معالجے کی سہولیات بارے آگاہ کیا ۔ نواز شریف نے احسن اقبال کے صاحبزادے اور اہل خانہ سے بھی ملاقات کی ۔ بعد نواز شریف نے پارٹی رہنما ڈاکٹر محمد آصف کرمانی کے والد سابق وفاقی وزیر احمد سعید کرمانی کی بھی عیادت کی ۔ نواز شریف کے سروسز ہسپتال کے دورہ کے پیش نظر سروسز ہسپتال کے اندر اور باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »