میاں صاحب کو 3بار اس ملک کا وزیراعظم بنایا گیا، اب نواز شریف کو سیاست سے ریٹائر ہو جانا چا ہیے،بلاول

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوازشریف کو سیاست سے ریٹائر ہونے کا مشورہ دیدیا،جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ میاں صاحب 3بارملک کے وزیراعظم بن چکے ،ن لیگ اور جمہوریت کیلئے بہتر ہوگا اگرمیاں صاحب سیاست سے ریٹائر ہو جائیں۔ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کی یہ بات ٹھیک ہے کہ قانون سب کیلئے یکساں ہونا چاہئے، اور عمران خان اور جہانگیر ترین کو بھی قانون کی پاسدار کرنی چاہئے۔
،بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان میں سی پیک کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے وہاں تو پانی نہیں،پنجاب اور خیبر پختونخواکے جنوبی علاقوں میں بھی پانی کا مسئلہ ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ کیا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بھی پانی کے بحران کا شکار ہے،دیگر صوبوں نے پینے کے پانی کے مسئلے کا کیا حل نکالا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.