نوازشریف بنیادی طورپرایک فاشسٹ ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد :  پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نااہلی کا فیصلہ واپس لینا ہوگا کہہ کر نواز شریف ججز کو ڈکٹیٹ کرنا چاہتے ہیں۔ نواز شریف ذہنی طور پر آج بھی اسی حالت میں ہیں جیسے جسٹس ملک قیوم اور باقیوں کو ڈکٹیٹ کرتے تھے۔ فواد چوہدری نے کہا نواز شریف بنیادی طور پر ایک  فاشسٹ ہیں انکی گزشتہ روز والی تقریر میں ان کی گفتار کے پیچھے چھپی آمرانہ شخصیت کا پول کھل گیا ہے۔ ان  کے چہرے کے پیچھے ایک انتہائی منافق شخصیت پائی جاتی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.