نوازشریف کا قصورصرف اتنا ہے کہ انہوں نے ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کیا، عابد شیرعلی

فیصل آباد : وزیر مملکت توا نائی عا بد شیر علی نے کہا ہے کہ مسلم امہ کے قا ئد میاں نواز شریف کو ملک سے دہشت گردی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کر نے ملک بھر میں موٹر ویز کا جال بچھا نے کی سزا دی دگئی انکا کا قصور صرف اتنا ہے کہ ہے انہوں نے ملک کو ترقی کی راہ پر گا مزن کیا سی پیک جیسا عظیم منصو بہ شروع کیا نیب کے ضمنی ریفرنس کا حال بھی پہلے مقدمات جیسا ہو گا نیب ان پر کرپشن کا ایک ثبوت پیش کر نے میں ناکام رہی پنڈی کے شیطان کا ہر فال جھوٹا نکلا شرم پھر نہیں آتی لال حو یلی کے با ہر طوطا فال نکالنے کا کام شروع کرلے پہلے اپنے فال نکا لے طوطا جھوٹ نہیں بو لے گاوہ گز شتہ روز پریس کلب میں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پار لیمنٹ پر نہیں خود اپنے آپ پر لعنت بھیجی 22کروڑ عوام کے ووٹ کا تقدس پامال کیا وہ ساڑھے 4سال اسی قومی اسمبلی سے تنخواہ سمیت تمام مراعات لیکر حرام کر لی اسے ملک کے مقدس ادارے پر لعنت بھجتے ہو ئے شرم آنی چا ہیے تھی مگر بے شرموں کا شرم نا می کسی چیز سے کو ئی تعلق نہیں انہوں نے کہا کہ نیب نے ایک مرتبہ پھر میاں نواز شریف کے خلاف لندن فلیٹ پر ضمنی ریفرنس دا ئر کر نے کا فیصلہ کیا ہے ان کے خلاف نہ پہلے کرپشن کا کو ئی ثبوت سا منے آیا نہ ہی اب آئے گا انہیں صرف ملک کو ایٹمی قوت ملک بھر میں موٹرویزاور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گا مزن کر نے کی سزادی گئی شیخ رشید کو سخت تنقید کا نشا نا بنا تے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ گز شتہ سا ڑھے 4سالوں سے مسلسل جھوٹ بول رہا ہے کہ حکو مت اس عید پر ختم ہو جا ئے اس بکرا عید پر قربا نی ہو گی مگر کچھ نہیں ہوا پھر بھی اسے شرم نہیں آتی اب پنڈی کا جھوٹا نجو می لال حو یلی کے با ہر طو طا فال نکالنے کا کام شروع کر دے اور سب سے پہلے اپنا فال نکالے کیو نکہ طوطا جھوٹ نہیں بو لے گا شیخ کی اصلیت بتا دےگا انہوں نے کہا کہ 30مئی تک حکو مت کو کچھ نہیں ہوگا جمہوری طریقہ سے اسمبلیاں اپنی مدت پوری کر یں گی الیکشن کے بعد جمہوری طریقہ سے اقتدار منتخب نما ئندوں کو منتقل ہو گا۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.