Daily Taqat

نواز شریف نے احتساب عدالت کا 2فروری کا حکم نامہ چیلنج کردیا

اسلام آباد:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت کا 2 فروری کا حکم نامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔سابق وزیراعظم نے ایون فیلڈ ریفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے 2 غیر ملکی گواہوں کا بیان ریکارڈ کرنے سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔درخواست میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ، چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔اس سے قبل ایون فیلڈ ریفرنس میں نامزد مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر نے بھی غیرملکی گواہوں کے بیان ویڈیو لنک کے ذریعے قلمبند کرنے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »