Daily Taqat

نوازشریف پاکستان کی غداری کا کبھی نہیں سوچ سکتے، مرتضیٰ جاوید عباسی

بٹ گرام:  ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاہے کہ نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنے والے صرف بنی گالہ ہی بناتے رہے ہیں‘ امیر مقام دوسرا شہباز شریف ثابت ہوں گے ¾ نواز شریف پاکستان کی غداری کا کبھی نہیں سوچ سکتے  موقع ملا تو بٹگرام کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے۔ منگل کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ  موقع ملا تو بٹگرام کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) نے بٹگرام میں کروڑوں روپے کے کام کروائے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کو اپنے ووٹوں سے مضبوط کرکے دکھاﺅ۔ نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنے والے صرف بنی گالہ ہی بناتے رہے ہیں۔ ہم نے خیبرپختونخوا میں حکومت نہ ہونے کے باوجود بھی کام کرکے دکھائے۔ سی پیک کے ہزارہ روٹ کی پی ٹی آئی نے شدید مذمت کی۔ ہمارے لیڈر نواز شریف کے خلاف پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں۔ نواز شریف پاکستان کی غداری کا کبھی نہیں سوچ سکتے۔ امیر مقام دوسرا شہباز شریف ثابت ہوگا امیر مقام خیبرپختونخوا میں ترقی لائیں گے ترقی کو ووٹ دینے کا فیصلہ عوام کریں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »